Home Urdu News بھارت سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

بھارت سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

’بھارت کوچاہئے کہ نیوزی لینڈ کو سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل بھیجے،جعلی ای میل پرنیوزی لینڈ یو اےای چھوڑ دے توبھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے:وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ کی پہلی جیت حاصل کرنے پر طنزیہ ٹویٹ کی، فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک میم ٹویٹ کی اور اپنی ٹویٹ میں انہوں نے ’ٹی ٹونٹی میمز‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

فواد چوہدری نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ’بھارت کو چاہئے کہ نیوزی لینڈ کو سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے، جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان سے کھیلی جانے والی سیریز منسوخ کردی تھی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ بھارت سے ایک جعلی ای میل کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو بھیجی گئی تھی جس میں ان کے شوہر کو پاکستان آنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی ۔